دبئی :پولیس والا بن کر 42000 درہم چوری کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر لیاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 08:45

دبئی :پولیس والا بن کر  42000 درہم چوری کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016) : دبئی پولیس نے چوری کے شبے میں ایک طالب علم کو گرفتار کر لیا جس نے مبعینہ طور پر پولیس والا بن کر چوری کی تھی ۔تفصیلا ت کے مطابق عراقی طالب علم نے ایک ہندوستانی اکاؤنٹنٹ کو گاڑی سے نکال کر باند ھ دیا اور اس کی گاڑی سے 42000درہم لے اڑا ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شہری کا کہناہے کہ ملزم نے جب اسے روکا اس وقت اسے نے پولیس اہلکاروں والی وردی پہنی ہوئی تھی ۔

اس کے اشارے پر میں نے گاڑی روک لی اس کے ساتھ ایک دو اور بھی افراد تھے ۔میں جیسے ہی گاڑی روکی اس نوجوان نے فوراََہی میری گاڑی کھولی اور مجھے باہر کھینچ لیا ۔اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے باندھ دیا اور 42000درہم لے کر بھاگ گیا۔ دبئی پولیس نے ملنے والے شواہد کے بعد ملزم کو ایک اپارٹمنٹ سے گرفتا رکر لیا۔ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔