الخبر: سوشل میڈیا کی مدد سے 5000خورد برد اور کرپشن کے کیسز پکڑے گئے :خالد بن عبدالمحسن

منگل 13 دسمبر 2016 08:45

الخبر: سوشل میڈیا کی مدد سے 5000خورد برد اور کرپشن کے کیسز پکڑے گئے :خالد ..

الخبر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016):الخبر میں ہونے والی کانفرنس کے دوران سعودی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ (نزاہ) کے صدر خالد بن عبدالمحسن المحسین کا کہناہے کہ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے پچھلے سال سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب ہونے والے 5000کرپشن کے کیسز کو پکڑا۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا ڈپارٹمنٹ انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر ملنے والی رپورٹس کے بعد تمام کیسوں کی تحقیقات کرتاہے ۔

(جاری ہے)

عبدل المحسن کا مزید کہناتھا کہ ان کی اپنی ٹیمیں اس ضمن میں کا م کرتی ہیں ۔لیکن شہریوں کے تعاون کی وجہ سے ہمارا کام آسان ہوگیاہے ۔سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز یا شکایات کے بعد باقاعدہ چھان بین کی جاتی ہے اور جو کوئی کرپشن میں ملوث پایا جائے اس کو قرار واقعی سزا بھی دی جاتی ہے ۔انہوں نے کرپشن کو روکنے میں شہریوں کی تعریف بھی اور اتنے کیسز پکڑنے پر ڈپارٹمنٹ کی کارگردگی کو سراہا۔