طائف کے شہریوں کا ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کا خدشہ ، شہری سراپا احتجاج

منگل 13 دسمبر 2016 08:39

طائف کے شہریوں کا ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کا خدشہ ، شہری سراپا احتجاج

طائف: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016):طائف کے شہری رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی طرف سے طائف میونیسپلیٹی کے قوانین کے بغیر تعمیرات کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑاہو جانے کے باعث ڈینگی بخار کے خطرے سے دوچار ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے رئیل اسٹیٹ شعبے کی طرف سے جگہ جگہ پانی اور گندہ ماحول کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہناہے کہ میونیسپلیٹی حکام بھی ان رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابسطہ اعلیٰ حکام سے نہیں پوچھ رہے ۔جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ڈینگی بخار میں متعددافراد مبتلا بھی ہو چکے ہے ۔ شہریوں کا کہناہے انتظامیہ کو شہریوں کی صحت کا خیال ہونا چاہیئے ۔انہوں نے میونیسپلیٹی قوانین کے بغیر کام کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو فی الفور کام روکنے کا کہاہے ۔