جدہ: بہت جلد پری پیڈ میٹر نصب ہونے شروع ہو جائیں گے:ایس ای سی

منگل 13 دسمبر 2016 08:39

جدہ: بہت جلد پری پیڈ میٹر نصب ہونے شروع ہو جائیں گے:ایس ای سی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016):سعودی الیکٹرک کمپنی ( ایس ای سی ) کے ترجمان عبداللہ الرکف کا کہناہے کہ بہت جلد مملکت میں پری پیڈ میٹر نصب کرنے شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کچھ کمپنیوں میں پری پیڈ میٹر نصب کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان پری پیڈ میٹروں کی رپورٹ آنے کے بعد مملکت کے تمام شہروں میں نصب کر دیے جائیں گے ۔ترجمان کاکہناتھا کہ ان میٹروں کی مدد سے ماہانہ بجلی کی کھپت میں کمی لائے جاسکے گی ۔ کیونکہ یہ صارف پر ہوتاہے کہ ہو کتنی بجلی استعمال کرنا چاہتاہے ۔پھر وہ اسی کے حساب سے بجلی استعمال بھی کرتاہے۔