جدہ: بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے نیا طریقہ اختیار کرنے کا پروگرام

منگل 13 دسمبر 2016 08:39

جدہ: بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے نیا طریقہ اختیار کرنے کا پروگرام

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016):سعودی عرب میں شہریوں میں بے روزگاری آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے ۔ سعودی ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے نئے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔نئے پروگرام کے تحت تعلیم اور ٹریننگ کو ایک دوسرے سے لنک کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاکہ طالب علم جیسے ہی تعلیم حاصل کریں ساتھ ہی ان کی تربیت کا طریقہ کار ہو جائے جس کے بعد لیبر مارکیٹ میں ملازمت کے مطابق غیر ملکیوں کی جگہ ہنر مند سعودی شہریوں کو رکھا جا سکے ْ۔

ڈپٹی کراؤن پرنس نے کہا کہ وہ اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کر ہے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ وہ شاہ سلمان کے ویژن 2030کو اپناتے ہوئے عمل کر رہے ہیں۔انہیں امید ہے کہ وہ اپنے مقاصد کا حصول کر لیں گے ۔