راس ا لخیمہ : والدین کو آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 08:34

راس ا لخیمہ : والدین کو آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ناخلف ..

را س الخیمہ : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016) : راس الخیمہ پو لیس نے والدین کو گھریلو جھگڑے پر زندہ جلانے والے ناخلف بیٹے کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ملزم نے گزتر روز والداور والدہ کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرب شہری نے لڑائی کے دوران اپنے بھائی کو ڈانٹا اور پھر ماں اور با پ کو آگ لگا دی ۔آگ میں جھلسنے کی وجہ سے والدین شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوراََ ہسپتال داخل کروانا پڑا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ دونوں میاں بیوی کا جسم کم از کم 90فیصد جھلس چکاہے ۔جب کہ ناخلف شہری نے اپنے بھائی کو بھی آہنی آلے سے مار ما رکر زخمی کیا۔