ٹریفک حادثات میں دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق‘ چارشدید زخمی

پیر 12 دسمبر 2016 21:40

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ملتان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دوخواتین سمیت چارافراد جاںبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق مخدوم رشید کے علاقے میں منی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں تین افراد خورشید مائی زوجہ امیربخش،شعیب ولد الطاف اور عاصم ولد حئی عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مسافر پروین مائی ،ریحانہ اور مہوش زخمی ہوگئے جنہیں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسرے حادثے میں بختاور امین ہسپتال کے قریب تیزرفتارکار نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں طاہرہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ اس کاشوہر واجد شاہ شدید زخمی ہوگیاجسے نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :