میلاد النبی ؐکا تقاضہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں سیرت النبی ؐپر عمل پیرا ہوا جائے‘ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

پیر 12 دسمبر 2016 21:40

ْ سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ میلاد النبی ؐکا تقاضہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں سیرت النبیؐپر عمل پیرا ہوا جائے اور حضور اکرم ؐ کی لائی ہوئی شریعت کو عملی طورپر نافذ العمل کیا جائے اور اسکے نفاذ کیلئے جدو جہد کی جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر شہرسرفراز صدیقی ،سہیل قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا، امیر صوبہ نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اقامت دین کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ، جس کی جدو جہد کا محور و مرکز بابرکت اسلامی انقلاب ہے، پاکستان کا قیام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عمل میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :