ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت اور احترام کے ساتھ منا یا گیا، جلوسوں اور محافل کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

پیر 12 دسمبر 2016 19:40

چنیوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) عید میلاد النبی ﷺ12 ربیع الاول کو ضلع بھرمیں کل 34 جلوس نکالے گے اور 6 محافل کا انعقاد ہوا۔انجمن رضا مصطفی چنیوٹ اور جماعت اہلسنت کی دیگر ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس صبح9بجے مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی سے برآمد ہو ا جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوامیلاد چوک میں جاکر اختتام پذیر ہو گیا جبکہ ترکھاناں چوک میں عید میلادالنبی کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما قاری مولانا سلیم اللہ ، علامہ امتیاز احمد حقانی، صاحبزادہ خواجہ معین الدین اور دیگر علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کا دن مسلمانوں کیلئے انتہائی با برکت دن ہے کہ ان آقا دوجہاں دنیا میں تشریف لائے ہمیں اپنے دلوں کو عشق رسول ﷺ سے منور کرنا ہو گا تاکہ دنیا او ر آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں آج کے دن کائنات کا ذرہ ذرہ حضور کی ولات با سعادت کا جشن منا رہا ہے مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں آپ ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا گا یہی ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے جلوس کے شرکا نے بڑے بڑے بینرز سبز ہلالی جھنڈے اٹھا رکھے تھے فضا مرحبا یا مصطفی کے نعروں سے گونجتی رہی جلوس میں ہزاروں عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی جبکہ جلوس کی قیادت جماعت اہلسنت ، انجمن غلامان مصطفی، اور جان نثاران تاجدار ختم نبوت کے صدر حاجی سکندر حیات،جنر ل سیکرٹری خواجہ معین الدین ، پیر سید محمد طاہر شاہ، انجمن رضا مصطفی کے اراکین مولانا نعیم الدین اور مولانا ظہیر الدین ، پیر زادہ اقبال حسین، محمد حبیب قادری، اور دیگر علما کرام نے کی علاوہ ا زیں دعوت اسلامی چنیوٹ کے زیر اہتمام بھی مرکز فیضان مدینہ سالارہ روڈ سے بھی ایک بہت بڑا جلوس نکالا گیاجشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں انجمن غلامان مصطفی و میلاد کمیٹی بھٹو کالونی چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک بہت بڑا عظیم الشان جلوس نکلا گیاکہا کہ ماہ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کیلئے باعث برکت کا مہینہ ہے اور یہ مسلمانوں کو خوشیوں کا پیغام دیتا ہے اس مقدس ماہ میں آقا دوجہاں کی ولادت بسعادت ہوئی لہذا تمام مکاتب فکر کے علما کرام اس ماہ میں اتحاد بین المسلمین کا مظاہر ہ کریں اوراس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ پیش کریں انہوں نے مزید کہا کہ میلاد مصطفی کے جلوسوں کے د وران ہمیں شر پسند عناصر پر گہری نگاہ رکھنی چاہیی. کہ عالم اسلام کے مسلمان اپنے پیارے آقا کا میلاد جوش و خروش سے منا رہے ہیں ہر طرف یارسو ل ا للہ کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حضور ﷺ کی ولادت با سعادت کی یہ گھڑی تمام عالم کو امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ان تمام جلوسوں اور محافل پرسخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ تمام پروگرامز پر 6 ڈی ایس پی ، 6 انسپکٹر ، 12 سب انسپکٹر ، 25 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 34 حوالدار ، 456 کنسٹیبلان ، 20 لیڈی کنسٹیبلان اور قومی رضاکاروان سمیت چھ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں ۔

محافظ اسکواڈ وایلیٹ فورس شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوسوں کے روٹس کی سکریننگ اور سویپنگ کی گی ۔ جلوسوں کے روٹس کے تمام داخلی ، خارجی پوائنٹس پر بیرئیر ، قنات ، خاردار تار لگا کر پکٹس قائم کی گئیں ۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات تھا۔ اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عملدرآمد ہو اجلوسوں کے ہمراہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ریسکیو1122 اور پولیس کی گاڑیاں بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :