کوئٹہ میں نجی بینک کے سیکورٹی اہلکار اپنے تیسرے ساتھی کو نشہ آور چیز کھلا کر بینک سے رقم لوٹ کر فرار

پیر 12 دسمبر 2016 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی بینک کے دو نجی سیکورٹی اہلکار اپنے تیسرے ساتھی کو نشہ آور چیز کھلا کر بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق سوموار کی علیٰ الصبح حالی روڈ پر واقع نجی بینک کے سیکورٹی اہلکار نے اپنی کمپنی کو اطلاع کہ اس کے ہمراہ رات کی ڈیوٹی پر متعین دیگردوسیکورٹی اہلکار اسے نشہ آور چیز کھلا کر بینک میں موجود رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ،پولیس نے مذکورہ نجی کمپنی سے دونوں افراد کے کوائف لیکر ان کی تلاش ومزید کارروائی شروع کردی ہے مذکورہ بینک حکام نے لوٹی جانے والی رقم سے متعلق فی الوقت کوئی مصدقہ معلومات میڈیا کو فراہم نہیں کیں ،کوئٹہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :