شمالی وزیرستان دھماکا،بچہ جاں بحق،3افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 دسمبر 2016 19:01

شمالی وزیرستان دھماکا،بچہ جاں بحق،3افراد زخمی

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12دسمبر۔2016ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میں اسپین وام میں دھماکے سے بچہ جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے اسپین وام میں دھماکے سے قریب کھیلتا بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جب کہ دھماکے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔