بلاول بھٹو زرداری کی دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آمد

ہمارا دین اسلام امن اخوت کا درس دیتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 دسمبر 2016 19:01

بلاول بھٹو زرداری کی دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12دسمبر۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا دین اسلام امن اخوت کا درس دیتا ہے،عیدمیلاد النبی کی مبارکباد دینے دعوت اسلامی کے مرکز آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ پہنچ گئے، فیضان مدینہ کی انتظامیہ نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جبکہ دعوت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے بلاول کو سبز عمامہ بھی پہنایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورا صوبہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کر رہا ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کو موقع ملا تو وہ صوبے کے لیے بہت کام کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے فیضان مدینہ میں ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنا اور نعت خوانوں کو داد و تحسین دی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے وہاں موجود علمائے کرام سے ملاقات کی اور محافل ذکر و نعت خوانی کیے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فیضان مدینہ کی انتظامیہ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ًآمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے محافل ذکر و نعت کی سیکیورٹی اور دیگر امور انجام دہی کی تعریف بھی کی۔

بلاول بھٹو زرداری مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری ہولی کے موقع پر ہندوئوں‌کے تہوار، عیسائیوں کے تہوار، محرم کے موقع پر مجلس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :