وفاقی محتسب کی وفاقی حکومت کے ملازمین کے پنشن کیسز بروقت نمٹانے اور پنشن کا خودکار نظام وضع کرنے کی ہدایت

پیر 12 دسمبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب نے وفاقی حکومت کے ملازمین کے پنشن کیسز بروقت نمٹانے اور پنشن کا خودکار نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کے قانون اور شکایات کے ازالے کے کمشنر سینیٹر مشیر احسان احمد کھوکھر کی صدارت میں اسلام آبادمیں اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر احسان کھوکھر نے ہدایت کی کہ محکمہ اے جی پی آر کی جانب سے خودکار ای میل کی وصولی سے چھ ماہ کے اندر پنشن کے کاغذات تیار کئے جائیں اور اے جی پی آر پنشن کی تیاری کا عمل مکمل کاغذات کی وصولی کے اکیس ایام میں مکمل کرے اور پنشن کا پے آرڈر ریٹائرمنٹ سے 15 دن پہلے تیار کیا جائے۔