ْملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی جشن عیدمیلادلنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا

پیر 12 دسمبر 2016 18:30

دیپالپور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح دیپالپور میں بھی جشن عیدمیلادلنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا اس سلسلے میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ، شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئیںجشن عیدمیلادلنبی ﷺ کا مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے بز م غلامانِ مصطفیﷺ کی جانب سے نکالا گیا جس میں دیگر کئی تنظیموں کے جلوس بھی شامل ہوگئے اس جلوس کی قیادت الحاج سید زاہد شاہ گیلانی نے کی جلوس صدربازار ،رزاقیہ مسجد والی گلی،مدینہ چوک اور دیگر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بصیر پور گیٹ سے شہر میں داخل ہوکرواپس گیلانیہ مسجد میں پہنچ گیا تمام راستوں پر شہری جلوس کے شرکاء پر پھول کی پتیاں نچھاور کرتے رہے جبکہ جگہ جگہ لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے اسلامی تعلیمات کا محور و مرکز آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنا کر ہم دنیا وآخرت میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی۔