تمام ادارے ایمانداری سے اپنا کام کریں تو عوام کو اپنا حق ان کی دہلیز پر فراہم ہو، جان محمد بلوچ

پیر 12 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکمہ سیوریج بورڈ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں ، اعلیٰ حکام ملیر کی عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے فنڈ سے اپنی یوسی میں سیوریج کی نئی لائن ڈلوارہے ہیں جس سے سیوریج کے مسائل پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی، ہر فورم پر ملیر کے حق کی آواز بلند کی جائیگی، ملیر ہمارا گھر ہے جس میں صحت و صفائی ترجیحات میں شامل ہیں ،سیوریج کے مسائل کا براہ راست تعلق محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے ہے، محکمہ سیوریج بورڈ کے تعاون کے بغیر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی آٹھ معین آباد یو سی چیئرمین محمد امین مانا، وائس چیئرمین لالہ وحید الزمان کے ہمراہ میں سیوریج کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے موقع پر موجود محکمہ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ یوسی میں سیوریج کے مسائل خطر ناک حد بڑھ چکے ہیں جسکے فوری حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کوان کے مسائل سے نجات دلایا جائے ، مذکورہ عید گاہ گرائونڈ میں سیوریج کا پانی حد سے ذیادہ جمع ہو چکا ہے جو قابل تشویش ہے ، کیونکہ یہ گندہ پانی قبرستان میں بھی داخل ہوسکتا ہے جو ہمیں کسی بھی حال میں قابل قبول نہیں ، مذکورہ سیوریج لائن کو فوری درستگی یا تبدیل کروایا جائے ، عید گاہ گرائونڈ سے سیوریج کا پانی فوری ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے ۔