یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گا،عبدالرئوف عالم

یو بی جی کے تمام امیدوار خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ،صدر ایف پی سی سی آئی

پیر 12 دسمبر 2016 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)گزشتہ دو سال کی طرح امسال بھی وفاقی چیمبر کے آمدہ الیکشن میں کلین سوئیپ کرے گا۔یو بی جی کے تمام امیدوار کاروباری برادری کے نمائندے ہیں جبکہ صدارتی امیدوار زبیر طفیل مختلف تکنیکی معاملات میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں اور انکی شہرت اچھی ہے اور وہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیںجس کی وجہ سے وہ کاروباری برادری میں مقبول ہیں جس سے انکی جیت یقینی ہو گئی ہے ۔

یو بی جی ہمیشہ کی طرح متحد ہے جو کامیابی کی نوید ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کی اکثریت نے یو بی جی کی کارکردگی دیکھتے ہوئے اسکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ اس گروپ نے کاروباری برادری کے مسائل کے حل میں دلچسپی لی ہے جبکہ ہمارے رہنمائوں کے دروازے ملک بھر کی کاروباری برادری کیلئے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم نے کہا کہ وہ بھی یو بی جی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور انھوں نے اپنے رہنمائوں افتخار علی ملک اور ایس ایم منیراور تمام کاروباری برادری کے اعتمار پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے علاوہ انکی کی ہر ممکن خدمت کی کوشش کی تاکہ وہ یکسوئی سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی زیر التوا بلڈنگ کو مکمل کروایا ، کاروباری برادری کے اہم مسائل حل کروائے جبکہ درجنوں ممالک میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ یو بی جی میں جمہوری ماحول ہے جہاں تمام فیصلہ باہمی رضامندی سے کئے جاتے ہیں ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ زبیر طفیل اور انکی ٹیم کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے اور انکے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ عبدالرئوف عالم نے کہا کہ الیکشن ایک وقتی مرحلہ ہے جس سے خوش اسلوبی سے عہدہ براہ ہوا جائے کیونکہ ہمارے مسائل اور مفادات ایک ہیں اور الیکشن کے بعد ملک بھر کی کاروباری برادری مل کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :