تاجر برادری کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ شایان شان طور پر منایا گیا

پیر 12 دسمبر 2016 18:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) تاجر برادری جشن عیدمیلاد النبی ﷺ شایان شان طور پر منایا گیا،بازاروں تجارتی مراکز میں چراغاں لائٹنگ کی گئی، خوبصورت بینرز پرچموں سے بازاروں کو سجایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیرت النبی ؐکے پروگرامات میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری سے انسانیت کو پہچان اور وقار حاصل ہوا۔

ماہ ربیع الاول ہمیں محبت، اخلاق، امن و سلامتی، بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رحمت العلمین حضور نبی کریم ﷺ نے امن اور احترام انسانیت کا درس دیکر معاشرے میں حقوق العباد ادا کرنے کی تعلیم دی جس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، شریف ڈاڈا، رئیس قریشی،ظہیر بھٹی، بابو فاروقی، منیر میمن، عامر فاروقی، ذاکر بندھانی، عبدالقادر شیوانی، لالہ یاسر، معراج وارثی، صداقت خان، بابا جھنڈے شاہ ، سید محمد شاہ، فخر الدین عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔