ایف بی آر کے ٹیکس نوٹس پر محھے ن لیگ کے وزیر نے معاملہ حل کروانے کی پیشکش کی ، اینکر کاشف عباسی

پیر 12 دسمبر 2016 16:53

ایف بی آر کے ٹیکس نوٹس پر محھے ن لیگ کے وزیر نے معاملہ حل کروانے کی پیشکش ..

ویب ڈیسک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کاشف عباسی نے ایک پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایف بی آر نے 58 لاکھ روپے میرے اکاونٹ میں ہونے پر نوٹس بھیجا اور تفصیلات مانگیں ، جس کے بعد ایک ن لیگ کے وزیر کا مجھے فون آ گیا کہ کاشف ہم آپکا یہ مسئلہ حل کر دیں گے ، جس پر میں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ بھئی کیوں حل کرو گے ؟
میرے پاس میرے پیسوں کے ثبوت موجود ہیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔

(جاری ہے)


کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے سمحھ نہیں آتی ایف بی آر یہ نوٹس نواز شریف کو کیوں نہیں بھیجتا جبکہ مجھے بھیج دیا ، حالانکہ میں وزیراعظم سے سو گنا زیادہ ٹیکس دیتا ہوں، انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیئے

متعلقہ عنوان :