پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کا کارکنوں کو عظیم الشان استقبال پر خراج تحسین

پیر 12 دسمبر 2016 16:50

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے پارٹی ایک مضبوط منظم اور فعال جماعت ہے جس میں کسی قسم کے اختلافات نہیں جسکی مثال صوبے میں تاریخی اور عظیم الشان استقبال ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ کی طرح قربانی دینے کو تیار ہے پارٹی کے قائدین نے ملک کے عوام کے حقوق ،غریبوں ،مسکینوں ،اقلیتوں کے حصول حقوق کے لئے جمہوریت کی بقاء کے لئے قید کی صوبتیں برداشت کی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے عوام بیدار ہوچکے ہیں جو پی پی پی کے پرچم تلے متحد ہے ملک میں مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے پارٹی کو یونین کونسلوں کی سطح پر منظم کیا جائیگا جس کے لئے قائدین اور کارکن تیار ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام عہدیدارں ،کارکنوں ،پی ایس ایف ،پی وائی اٴْو سمیت تمام ونگز کو تاریخی استقبال پر خراج تحسین پیش کرتے ہے صوبے کے کونے کونے سے آئے ہوئے جیالوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :