پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا بیگم شہزادہ سلیمان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 12 دسمبر 2016 16:50

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایکز یکٹو کمیٹی کی رکن بیگم شہزادہ سلیمان کے صاحبزادے شعبہ خواتین کی سابق کوارڈینٹر نیلوفربابر اور پی پی پی کے سابق اٴْمیدوار قومی اسمبلی شہزادہ غلام محی الدین کے بھائی ڈاکٹر صلاح الدین کی وفات گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام جیالے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ،انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ،صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نے ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ طرز سیاست صوبہ کے مسائل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی ہے صوبہ میں امن و امان کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ہم صوبائی حکومت جلد از جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہے صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :