نیویارک کے فائر فائیٹر نےعمارت کے ساتھ لٹک کر انوکھے انداز میں اپنی مجبوبہ کو شادی کی آفرکر دی

پیر 12 دسمبر 2016 15:56

نیویارک کے فائر فائیٹر نےعمارت کے ساتھ لٹک کر انوکھے انداز میں اپنی ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) نیویارک کے آگ بجھانے والے ادارنے نے اپنے سوشل میڈیا صفحے پر ایک تصویر پوسٹ کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)


تغصیلات کے مطابق نیویارک کے آگ بجھانے والے ادارے نے فیملی دن پر اپنے سوشل میڈیا صفحے پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایک فائیر فائیٹر عمارت کے سب سے اونچے حصے پر رسی سے لٹکے ہوئے اپنی محبوبہ کو شادی کی آفر کر رہا ہے۔

ٹوئیٹر پر اس انوکھے انداز سے کی جانے والی شادی کی آفر کی تصویر وائرل ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارف جہاں اس لڑکی کو خوش قسمت لڑکی قرار دیا ہے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بیوقوفی ہے اور اس حرکت سے دونوں میں سے کسی کے ساتھ حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔