گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، زیریں علاقوں میں بارش کا امکان

پیر 12 دسمبر 2016 14:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان میں سردی کی تازہ ترین لہر نے کاروبار زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ اتوارکے روز سے جاری ابرآلود موسم اور ٹھندی ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت کافی حد تک نقطہ انجماد سے گر گیا ہے جس کی وجہ سے لنڈا بازار میںگرم کپڑوں، کوٹ اور دیگر گرم ملبوسات کی خریداری کے لئی لوگوںکا رش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت کے بالائی علاقے نلتر، بگروٹ، کارگاہ اورگاشو میں برف باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :