پاک فوج کاضلع غذر کے دور افتادہ مقام تیرو) پھنڈر وادی) میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 12 دسمبر 2016 14:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) پاک فوج کی جانب سے ضلع غذر کے دور افتادہ مقام تیرو) پھنڈر وادی) میں 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل آفیسرز، چائلڈ سپشلسٹ، ماہر امراض چشم، ماہر امراض دانت،ماہر امراض ناک کان گلہ، ریڈیالوجسٹ ، ماہر امراض زچگی اور لیڈی میڈیکل آفیسر کی سہولیات مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کیلئے مفت طبی کٹ بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :