جیند جمشید کی اہلیہ نے جہاز کی عجیب و غریب آوازیں سن کر بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا: جیند جمشید کے دوست سہیل خان

پیر 12 دسمبر 2016 13:41

جیند جمشید کی اہلیہ نے جہاز کی عجیب و غریب آوازیں سن کر بیٹھنے سے انکار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جیند جمشید کے قریبی دوست سہیل خان نے دعوی کیا ہے کہ جو دوست جنید جمشید کو چترال میں چھوڑنے گئے تھے انہوں نے کہا کہ جہاز کے انجن کی کچھ اور آواز تھی اور انجن سے بہت شور آ رہا تھا جس کو سن کر جنید جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ہم اس جہاز میں نہیں بیٹھتے ، تاہم جیند جمشید نے کہا کہ نہیں ہمیں جانا ہے اور مجھے ضروری کام ہیں۔

(جاری ہے)


سہیل خان کا کہنا تھا کہ حادثے سے چند دن پہلے ہی جیند کافی خاموش رہنے لگے تھے اور بات بات پر موت کی باتیں بھی کرنے لگے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز حادثے سے قبل جیند نے ایک صاحب سے وعدہ بھی لیا کہ جب بھی میرا نمازہ جنازہ ہو تو اس میں شرکت ضرور کرنا۔ انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیئے

متعلقہ عنوان :