راس ا لخیمہ: گھر میں لگنے والی آگ سے خاتون جاں بحق، باپ بیٹا شدید زخمی

پیر 12 دسمبر 2016 08:54

راس ا لخیمہ: گھر میں لگنے والی آگ سے خاتون جاں بحق، باپ بیٹا شدید زخمی

را س الخیمہ: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : راس الخیمہ میں ایک گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک عرب خاتون جاں بحق جبکہ اس شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صبح سویرے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ گھر کے افراد کو جب آگ لگنے کا انداز ہ ہوا اس وقت تک آگ پھیل چکی تھی ۔جس کی زد میں آکر خاتون شدید جھلس گئی جبکہ اس کا شوہراور بیٹا بھی جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کے عملے نے بروقت پہنچ کر تینوں کو سقر ہسپتال منتقل کیا ۔ خاتون کو شدید جھلس جانے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد چل بسی جبکہ اس کے شوہر اور بیٹے کی حالت ابھی تسلی بخش ہے ۔ سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ وہ آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ لیکن ابتدائی طورپر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے کا اندیشہ ہے ۔