شارجہ: نئے روڈز اور پل بننے سے شارجہ میں ٹریفک جام میں کمی ہوئی ہے : رپورٹ

پیر 12 دسمبر 2016 08:54

شارجہ: نئے روڈز اور پل بننے سے شارجہ میں ٹریفک جام میں کمی ہوئی ہے : رپورٹ

شارجہ : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) :شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( ایس آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ ہماری بہترین منصوبہ بندی اور نئے روڈز کی تعمیر کی وجہ سے شارجہ میں رش میں کمی ہوئی ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ وہ رش میں مزید کمی کرنے کے لیئے کوششیں کررہے ہیں ۔اس مقصد کے لیے نئی سڑکوں کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت شارجہ میں شہریوں کی سہولت کے لیے 2,753سائن بورڈز نصب کیے جا چکے ہیں۔اربن توسیعی منصوبوں پر تقریباََ2.5ملین درہم بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔جبکہ سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے باقاعدہ کنسٹرکٹیو ٹیمیں ترتیب دی ہوئی ہیں۔ان تمام منصوبوں کی وجہ سے شارجہ میں ٹریفک جام کی صورت اب کافی کم ہوچکی ہے ۔اور مستقبل میں مزید کمی آنے کی توقع ہے ۔