ریاض: 66سالہ سعودی شہری نے گریجوایشن مکمل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا

پیر 12 دسمبر 2016 08:49

ریاض: 66سالہ سعودی شہری نے گریجوایشن مکمل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا

ریاض: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : 66سالہ سعودی شہر ی ہمود الشمری نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے کالج میں داخلہ لے لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق الشمری نے گھریلو مجبوریوں کے باعث اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی ۔جس وقت تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوا اس وقت الشمری کی عمر 24 سال تھی۔

(جاری ہے)

لیکن پھر وقت گزرتا رہا لیکن اس کے دل میں تعلیم حاصل کرنے کی چاہ رہی ۔اب اس شوق کو پورا کرنے کے لیے الشمری نے دوبارہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے ۔اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا اس کا مقصد ہے ۔اسکا کہناہے کہ وہ تاریخ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتاہے ۔اور اسکے لیے وہ محنت کرتا رہے گا۔الشمری نے الامامحمد ابن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض میں داخلہ لیاہے ۔