دبئی:محکمہ موسمیات نے موسم کی بے یقینی صورت حال سے خبردار کر دیا

پیر 12 دسمبر 2016 08:49

دبئی:محکمہ موسمیات نے موسم کی بے یقینی صورت حال سے خبردار کر دیا

دبئی : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) :متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی بے یقینی کیفیت سے خبردار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے موسم کی خرابی کی صورت حال کے پیشِ نظر سمندری لہروں میں بھی اتارچڑھاؤ آگیاہے ۔

(جاری ہے)

پورے ہفتے میں صبح کے اوقات میں دھند اور گہرے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ دن کے اوقات میں تیز ہواچلنے کا ساتھ گردو غبار اڑنے کی توقع ہے ۔جبکہ ساحلی علاقوں میں نمی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ اور پہاڑی علاقوں میں 2سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔