دبئی:32سالہ اماراتی شہری پر گھریلو خادمہ سے زیادتی کا الزام

پیر 12 دسمبر 2016 08:49

دبئی:32سالہ اماراتی شہری پر گھریلو خادمہ سے زیادتی کا الزام

دبئی: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : دبئی کریمنل کورٹ میں 32سالہ اماراتی شہری پر الزائم عائد کیا گیاہے کہ اس نے مبعینہ طور پر زیادتی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری نے اپنی ایتھوپین ملازمہ کو اپنے کمرے میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گھریلوخادمہ نے دبئی پولیس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ درج کروادی ۔ خادمہ کا کہناہے کہ اس کے مالک نے اس سے زبردستی زیادتی کی ہے ۔ جبکہ ملزم نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے ۔ اس کا کہناتھا کہ اس نے خادمہ کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ یہ اس پر الزام ہے ۔عدالت نے گھریلوخادمہ کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے کا حکم صادر کر دیا۔عدالت کی کاروائی 29دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔