جدہ: ضلع گوئد میں تعمیراتی میٹریل جگہ جگہ موجود ، میونسپلیٹی حکام بے بس

پیر 12 دسمبر 2016 08:43

جدہ: ضلع گوئد میں تعمیراتی میٹریل جگہ جگہ موجود ، میونسپلیٹی حکام بے ..

جدہ : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) :جدہ کے ضلع گوئد میں تعمیراتی کام کی وجہ سے بچنے والا سامان ، کوڑا کرکٹ جگہ جگہ دکھائی دینے لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس جن گلیوں میں تعمیرات ہو رہی ہیں ان گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا بھی بندوبست نہیں ہے ۔جبکہ سڑکیں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کے شہریوں کا کہناہے کہ ہماری سڑکیں اور گلیاں پرانے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔انتظامیہ کو کسی کا بھی خیال نہیں ہے ۔ صبح اور رات کے اوقات میں نماز پڑھنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے میونسیپلیٹی حکام سے درخواست کی ہے کہ ان مسائل کی طرف توجہ دیں تاکہ کوڑاکرکٹ سے نجات پائی جا سکے ۔