جدہ:گھریلوخادمہ کو کفیل کی بیٹی قتل کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی

پیر 12 دسمبر 2016 08:43

جدہ:گھریلوخادمہ کو کفیل کی بیٹی قتل کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی

جدہ : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) :جدہ کریمنل کورٹ نے سعودی شہری کے گھر میں کام کرنے والی گھریلو خادمہ کو اپنے کفیل کی بیٹی کا قتل کرنے اور دوسری بیٹی کو زخمی کرنے پر سزائے موت سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گھریلوخادمہ نے اپنے کفیل کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو مارنے کی کوشش کی تھی ۔گز شتہ روز سعودی عدالت نے ملزمہ کے خلاف ثبوت اور ملزمہ کے عدالت میں اقرار کے بعد ملزمہ کا سر قلم کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں کسی بھی قتل کرنے والے شخص سر قلم کیا جاتاہے ۔ گھریلوخادمہ کے پاس پندرہ دن میں اپیل کا حق حاصل ہے ۔