دبئی:150ملین درہم لاگت سے تیار کردہ پل عنقریب ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائیگا

پیر 12 دسمبر 2016 08:37

دبئی:150ملین درہم لاگت سے تیار کردہ پل عنقریب ٹریفک کے لیئے کھول دیا ..

دبئی: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : دیرہ آئی لینڈ 150ملین درہم لاگت سے تیار کردہ پُل کو جمعہ کے دن عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل مطار الطیار کا کہناہے کہ پُل کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکاہے ،اب تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ،جمعرات تک مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے دن اس پل کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیاجائے گا۔اس پل کی تعمیر کی وجہ سے دیرہ آئی لینڈ جانے والوں کو کا فی آسانی ہو گی ۔ خاص طور پر رش کے اوقات میں مشکلات کا شکار ہونے والے افراد کو دیرہ پہنچنے میں آسانی ہوگی ۔