راس ا لخیمہ : ناخلف بیٹے نے ماں اور باپ کو لڑائی کے دوران آگ لگا دی

پیر 12 دسمبر 2016 08:37

راس ا لخیمہ : ناخلف بیٹے نے ماں اور باپ کو لڑائی کے دوران آگ لگا دی

را س الخیمہ : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) :راس الخیمہ میں ناخلف بیٹے نے ماں ،باپ کی ڈنٹ ڈپٹ سے تنگ آکر والداور والدہ کو آگ لگا دی ۔تفصیلات کے مطابق عرب شہری نے لڑائی کے دوران اپنے بھائی کو ڈانٹا اور پھر ماں اور با پ کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

آگ میں جھلسنے کی وجہ سے والدین شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوراََ ہسپتال داخل کروانا پڑا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ دونوں میاں بیوی کا جسم کم از کم 90فیصد جھلس چکاہے ۔جب کہ ناخلف شہری نے اپنے بھائی کو بھی آہنی آلے سے مار ما رکر زخمی کیا۔راس الخیمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔