بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، انھیںمعلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل

اتوار 11 دسمبر 2016 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، انھیںمعلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، راج ناتھ کو معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔