نوازشر یف کو ضیاء الحق کی عمر لگ گئی ہے ‘ممکن ہے نوازشر یف پانامہ لیک کیس جیت جائے‘فیصلہ قبول کر یںگے ‘شیخ رشید احمد

کمیشن نہیں سپر یم کورٹ جو بھی فیصلہ کر یگی ہم قبول کر لیں گے ‘سر تاج عزیز پاکستان میں ورلڈ بک کا آخری مہرہ ہیں ‘جماعت اسلامی نوازشر یف کی نااہلی نہیں چاہتی وہ ڈبل گیم کر رہی ہے ‘بلاول بھٹو لال حویلی آئیں گے تو انکو خوش آمدید کہیں گے‘عوامی مسلم لیگ کے سر براہ کا انٹرویو

اتوار 11 دسمبر 2016 23:30

نوازشر یف کو ضیاء الحق کی عمر لگ گئی ہے ‘ممکن ہے نوازشر یف پانامہ لیک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشر یف کو ضیاء الحق کی عمر لگ گئی ہے ‘ممکن ہے نوازشر یف پانامہ لیک کیس جیت جائے فیصلہ انکا حق میں آئیگا تو قبول کر یں گے ‘کمیشن نہیں سپر یم کورٹ جو بھی فیصلہ کر یگی ہم قبول کر لیں گے ‘سر تاج عزیز پاکستان میں ورلڈ بک کا آخری مہرہ ہیں ‘جماعت اسلامی نوازشر یف کی نااہلی نہیں چاہتی وہ ڈبل گیم کر رہی ہے ‘بلاول بھٹو لال حویلی آئیں گے تو انکو خوش آمدید کہیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا نوازشر یف کے خلاف سپر یم کورٹ میں جانے کا فیصلہ درست ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ کا کیس کسی کمیشن میں بجھوانے کی بجائے سپر یم کورٹ ہی اس کا فیصلہ اگر فیصلہ نوازشر یف کے حق میں بھی آیا تو ہم اس کوتسلیم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اور ہم نے سپر یم کورٹ میں نوازشر یف اور انکے بچوں کے حوالے سے تمام ثبوت جمع کروائے ہیں مگر جماعت اسلامی وزیر اعظم کی نااہلی نہیں چاہتی وہ ہمارے ساتھ ہیں بھی ہیں اور (ن) لیگ کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں ۔