کراچی میں عید میلاد النبیﷺ (آج) انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں عید میلاد النبیﷺ (آج) پیر کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شہر بھر سے 400 سے زائد جلوس و ریلیاں برآمد ہوں گی، صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قران خوانی، اجتماعی دعائوں اور درود و سلام سے ہوگا۔ شہر بھر میں میلاد کی محافل منعقد کی جائیں گی جس سے علماء کرام خطاب کریں گے۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اخبارات و رسائل عید میلاد النبیؐ کی منابست سے خصوصی مضامین و آرٹیکل شائع کریںگے۔ شہر میں سیرت النبی کانفرنس ہوں گی۔ میلاد مصطفی کی خوشی میں پورے شہرکو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی کے شرکاء کے لیے مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا ہے، عید میلا النبی کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی بھر پور اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر کیمپ اور سبلیں لگائی گئی ہیں۔

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی وامن کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس عید میلاد اٰلنبیؐ آج 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی و دیگر علماء کرام کی قیادت میں نشتر پارک کے لئے روانہ ہوگا۔ جلسہ عید میلاد النبیؐ 5 بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :