نبی کریمؐ کی اس جہاں میں تشریف اوری نے دنیا کو انسانیت ‘ روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے روشناس کرایا اور یہ ان کے ہی قدم مبارک کا فیضان ہے کہ آج دنیا جہالت اور غارت گری سے نکل کر انصاف ، علم و دانش اور امن و اشتی کی راہ پر گامزن ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا میلا د النبی ؐ کے موقع پر پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و اًلہ وسلّم کی اس جہاں میں تشریف اوری نے دنیا کو انسانیت ‘ روحانیت، علم اور فلاح و بہبود کی نئی بلندیوں سے روشناس کرایا اور یہ ان کے ہی قدم مبارک کا فیضان ہے کہ آج دنیا جہالت اور غارت گری سے نکل کر انصاف ، علم و دانش اور امن و اشتی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

میں پوری قوم کے ساتھ آمد مصطفیؐ کی خوشیوں میں شریک ہوں اور خدا کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔