صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام 4بجے ، چیئر مین سینیٹ نے ایوان بالاکا اجلاس جمعرات کو سہ پہر 3بجے طلب کر لیا

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام 4بجے ، چیئر مین سینیٹ نے ایوان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 14دسمبر بروز بدھ شام 4بجے جبکہ چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالاکا اجلاس 15دسمبر بروزجمعرات کو سہ پہر 3بجے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس بدھ کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جبکہ چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس 15دسمبر بروزجمعرات سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس 36سینیٹرز کی درخواست پر طلب کیا ہے