نوشہرہ ‘ رسالپور صدر بازارسے سوزوکی وین چرالی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

نوشہرہ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)رسالپور صدر بازار سے چوروں نے سوزوکی وین پر ہاتھ صاف کرلیا ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عارف ولد شہزادہ ساکن رسالپور سائیس منڈی نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی سوزوکی وین نمبرLEA-3004رسالپور صدر بازار میں کھڑی کرکے گھر کے لئے کچھ سامان خرید رہا تھا ۔ خریداری کے بعد جب میں واپس آیا توسوزوکی وین غائب تھی۔ رسالپورپولیس نے رپورٹ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔