پاک فوج کے 10 لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے،آئی ایس پی آر

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاک فوج کے 10 لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ و ایوولیوایشن، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو انسپکٹر جنرل آرمڈ، نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو انسپکٹر جنرل پی اینڈ آئی ٹی، لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو ڈی جی ایف ڈبلیو او اور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :