عید میلادالنبیﷺکے موقع پرفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات ، پولیس کے 3500 سے زائد افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دینگے‘سی پی او

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثر نے عید میلادالنبیﷺکے موقع پر ضلع فیصل آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس سنی رضوی جھنگ بازار فیصل آباد سے برآمدہو کرچوک جھنگ بازار سے امام بارگاہ چوک سے نڑوالاچوک سے کوتوالی امین پور بازار سے گھنٹہ گھر سے چوک کچہری سے سرکلرروڈ سے ہوتا ہوا گمٹی چوک کارخانہ بازار سے گھنٹہ گھر پہنچ کر جھنگ بازار میں داخل ہوگااور جامع مسجدسنی رضوی جھنگ بازار میں اختتام پذیر ہو گا جبکہ دوسرا جلوس لطیف چوک مکان ازاںمیاں اصغر گجر سے اعوان چوک سے سول کوارٹر چوک سے مدنی مسجد شیراں والا چوک سے نگینہ چوک سے چشتیہ چوک سے صدر بازار سے دائیں ہاتھ آدم چوک سے جٹانوالہ چوک سے بائیں مدینہ چوک سے راجہ چوک سے شاہی چوک سے پیراں والا چوک سے بائیں قادر آباد چوک سے بائیں چاندنی چوک سے دائیں اقبال چوک سے دائیں گول مسجد غلام محمد آباد سے بائیں لطیف چوک سے بائیںجانب نڑوالا روڈ سے دائیںطرف دربار حاجی میاں غلام قادر المعروف بابا گجر پیر پہنچ کر بعد از نماز ظہر اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں 188 جلوس ،41 محافل اور اجتماع ہونگے ۔ضلع فیصل آباد میں عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں ضلعی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں عید میلادانبی ﷺکو بھر پور اندازمیں گزارنے کیلئے پولیس کے 05 ایس پیز ،13ڈی ایس پیز ،10انسپکٹر، 61 سب انسپکٹر ،381 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،261 ہیڈ کانسٹیبل ،3500 سے زائد جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور ایلیٹ کی11 ٹیمیں بھی شہر کے مختلف حصوں میں گشت کریں گی۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ عشق رسول ﷺہمارا ایمان ہے لہذاہادی برحق حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے تمام ترحفاظتی امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :