فیصل آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ،ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری‘ 33سے زائد مشکوک افراد حراست میں لئے گئے

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرپانچوں ٹائونز میں ایس پیز کی سربراہی میںضلع فیصل آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ او ز، 10ایلیٹ کی ٹیمیں معہ 300سے زائد پولیس اہلکاران نے سرچ آپریشنز میں حصہ لیا ، دوران سرچ آپریشن 512مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی ،451افراد کو بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد رہا کیا گیا ،شناخت نہ رکھنے والے اور مشکوک 33افراد کوحراست میں لے لیاگیاجبکہ 28افراد کے خلاف مختلف مقدمات کا اندراج کیا گیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 02عدد پسٹل،چرس6205گرام،100لیٹر شراب ، 200لیٹرلہن شراب اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔ یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔