ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اتوار بازاروں کا دورہ

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا -پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازارریاض شاہد چوک‘ڈی ٹائپ کالونی‘کلیم شہید چوک اور ماڈل بازار جھنگ روڑ کا معائنہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی -انہوں نے بعض سٹالز اور دکانوں سے باسی اور ناقص پھل وسبزیاں اٹھوا کر ضائع بھی کرائیں۔

متعلقہ عنوان :