چین میں سموگ کی صورتحال ابتر ہونے کی بنا پر ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات نے سموگ الرٹ زرد سے نرجی کردیا یہ سطح الرٹ کی دوسری انتہائی سنگین سطح ہے

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے ملک کے کئی حصوں میں سموگ کی صورتحال ابتر ہونے کے پیش نظر اتوار کی شام سے سموگ الرٹ کو زرد سے نرجی کر دیا ہے ۔ یہ دوسری انتہائی سنگین سطح ہے ۔ بیجنگ ،تیانجن ، ہیبائی ، ہینان، شنشی اور شان شی کے مختلف علاقے اتوار کو شام 8بجے سے 24گھنٹے کے لئے سموگ کی درمیانی سطح کے تحت ہوں گے جبکہ بعض علاقوں کو شدید آلودگی کا سامنا کرنا پڑے گا اور حد نگاہ 500میٹر سے کم ہو گی ۔

یہ بات قومی مرکز موسمیات( این ایم سی ) نے بتائی ہے ۔ این ایم سی نے اتوار کی صبح سموگ کے لئے زرد الرٹ جاری کیا اور اسے توقع تھی کہ سرد محاذ پیر کی رات تک سموگ کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔جب نرجی الرٹ نافذ العمل ہوتا ہے سکولوں میں باہر کی سرگرمیاں منسوخ کر دیا جائیں گے اور تعمیراتی منصوبے معطل کر دیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی کوششوں کے باوجود شمالی چین میں سموگ کا مسلسل چھاناجہاں سرد موسم کے حالات اور گرمائش کے لئے کوئلہ جلانے سے صورتحال بگڑ جاتی ہے موسم سرما میں معمول بنتا جا رہا ہے ۔

5دسمبر کو جاری کئے جانیو الے ماحولیاتی بہتریوں کے بارے میں پانچ سالہ منصوبے میں اسٹیٹ کونسل نے حکم دیا ہے کہ کوئلے کی کھپت سختی سے کنٹرول کیا جائے جو کہ چین میں آلودگی کا اہم ذریعہ ہے ۔ منصوبے کے مطابق بیجنگ، تیانجن ، ہیبی، شین ڈونگ ، پرل ریور اور یانگ ژی ریور پاس کے علاقوں اور بدترین فضائی کوالٹی والے دس شہروں میں کوئلے کی کھپت میں کمی کی جانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :