چین کا سرکاری گرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے مزید چارجر تعمیر کرے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کا سرکاری گرڈ مزید چارجنگ تنصیبات تعمیر کرے گا اور مستقبل کے برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے پبلک فاسٹ چارج نیٹ ورک کو توسیع دے گا۔ یہ بات کمپنی کے چیئرمین نے اتوار کو یہاں بتائی ہے ۔ سرکاری گرڈ کے چیئرمین شو ین بیائو نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی2010تک 10ہزار چارجنگ سٹیشن اور 120000چارجنگ پولز تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

یہ کمپنی بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ جو جہاں ایک چارجنگ تنصیب 1کلومیٹر سے کم قطر کے اندر تعمیر کی جائے گی سمیت اہم چینی شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے اپنے پبلک فاسٹ ۔ چارج نیٹ ورکس کو توسیع دے گی ۔ 2015تک سرکاری گرڈ نے اہم شہروں کے درمیان شاہرات کے گیارہ ہزار کلومیٹر کو کور کرنے والے فاسٹ چارج نیٹ ورکس کی تعمیر کی ہے اور یہ نیٹ ورکس کو 2020تک شاہرات کے انٹرسٹی کے مزید 36000کلومیٹر کو کور کرنے کے لئے نیٹ ورکس کو مزید توسیع دے گی ۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک آن لائن سسٹم بھی قائم کیا ہے جو الیکٹرک ویکل ڈرائیوروں کو قریبی چارجنگ تنصیب کا پتا چلانے میں مدد دیتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ سسٹم چارجنگ فیس ادائیگی میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اس سسٹم کو ابتک 80 ہزار سے زائد چارجنگ پولز کے ساتھ جوڑا گیا ہے ۔قومی توانائی محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق چین کے پاس گزشتہ سال اکتوبر کے اواخر تک الیکٹرک گاڑیوں کے لئے 107000چارجنگ پول تھے جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 118فیصد زائد ہیں ۔ اس کے علاوہ 170000سے زائد پرائیویٹ پول بھی ہیں ۔ چین کے تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ۔2016-2020 مطابق ملک گیر چارجنگ ۔اسٹیشن نیٹ ورک تعمیر کرے گا جو 2020تک 5ملین الیکٹرک گاڑیوں کی پاور مانگ کو پورا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :