موصل میں داعش کے حملے میں عراقی فوج کا سینئر فوجی جنرل زخمی

لیفٹیننٹ جنرل جمعہ اناد حملے کے وقت موصل کے جنوب میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کر رہے تھے

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) عراق کے شہر موصل میں داعش کے حملے میں سینئر فوجی جنرل زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ موصل کی عسکری مہم میں ایک سینیئر جنرل زخمی ہو گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جمعہ اناد موصل شہر کے جنوب میں اسلامک اسٹیٹ کے مارٹر گولے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مارٹر گولے سے ان کا ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ حملے کے وقت وہ موصل کے جنوب میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کر رہے تھے۔ جنرل جمعہ اناد عراقی صوبے صلاح الدین میں فوجی معاملات کے نگران بھی ہیں۔ جنرل کو سر اور جسم کے دوسرے حصوں میں شدید زخم آئے ہیں۔ ان کو فوری طور پر خود مختار کردستان کے شہر اربیل کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :