چائنہ یورپ مال بردار ٹرین کے ذریعے جرمنی سے 21.9ٹن خنزیر کا گوشت درآمد کیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) جرمنی سے چھوٹے گوشت سے لدی ہوئی ایک مال بردار ٹرین جنوب مغربی چین کے صوبی سیچوان کے دارالخلافہ چینگ ڈو میں پہنچی ہے ۔یہ بات چینگ ڈو چنگ بائی جیلانگ انٹرنیشنل ریلوے پورٹ کے ذرائع نے اتوار کو بتائی ہے ۔ اس ٹرین نے نیورم برگ جرمنی سے چینگ ڈو تک 12ہزار کلومیٹر تک کا سفر13روز میں طے کیا اور اس میں جرمن خنزیر کا 21.9ٹن گوشت لوڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گوشت کی تمام مصنوعات قرنطینہ معائنہ کے بعد چائنہ مارکیٹ میں رکھی جائیں گی۔ یہ بات سیچوان انٹری۔ ایگزیٹ انسپیکشن اور قرنطینہ بیورو نے بتائی ہے ۔ یہ ٹرین جہاز رانی کے مقابلے میں 45روز کے ٹرانسپورٹ وقت کی بچت کرتی ہے اور فضائی مال برداری کے مقابلے میں 10ہزار یوآن (1448امریکی ڈالر) فی ٹن لاگت کی بچت کرتی ہے ۔ چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین یورپ سے گوشت کی مصنوعات کی درآمد کے لئے چین کے لئے ریلوے چینل کے افتتاح کا آغاز ہے ۔

متعلقہ عنوان :