کمبوڈیا میں چین ۔کمبوڈیا فلم ٹور کا آغاز

چار مشہور چینی فلموں کے ساتھ کمبوڈیا کی تین فلموں کو نمائش کے لئے منتخب کیا گیا ہے

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) 25روزہ چین ۔ کمبوڈیا فلم ٹور اتوار کو یہاں شروع ہو گیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مراسم میں اضافہ کرنا اور عوامی تعلقات کوفروغ دینا ہے ۔ یہ بات حکام نے بتائی ہے ۔ چار مشہور چینی فلمیں ،دی پیانو ان اے فیکٹری، وولف ٹوٹم ، گواوائے مسٹر ٹومر اور سمائل آف اینکول شامل ہیں ۔

کمبوڈیا کی تین فلموں کے ساتھ فلمی ٹور میں نمائش کے لئے منتخب کی گئی ہیں ۔ یہ فلم ٹور جو دارالحکومت نوم پنہ سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

مملکت کی جھیل ٹونلی ساپ کے گرد 7صوبوں تک جائے گا۔ نوم پنہ میں ممتاز چک ٹومک تھیٹر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیرمملکت ثقافت وفنون لطفیہ خم سارتھ نے کہا کہ ٹکٹ فری ایونٹ سے کمبوڈیا کی عوام کو دونوں ممالک کی ثقافتی اقدار کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے تقریباً500تماشائیوں والی تقریب کو بتایا کہ کئی دہائیوں تک چینی فلمیں کمبوڈیا کے ناظرین میں بے حد مقبول رہی ہیں ۔ کمبوڈیا میں چین کے سفیر شیانگ بو نے کہا چین کمبوڈیا فلم ٹور کا مقصد ثقافتی مراسم کا تبادلہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :