چین کی عظیم دیوار اثاثہ منیجمنٹ کارپوریشن کی تشکیل نو

جوائنٹ سٹاک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) عظیم دیوار چین اثاثہ منیجمنٹ کارپوریشن جس کا شمار سرکاری ملکیت بینکوں کے ٹاکس اثاثوں کے ساتھ نمٹنے کے لئے 4ایسٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے اتوار سے جوائنٹ سٹاک کمپنی بن گئی ہے ۔ کمپنی کے چیئرمین جانگ شیائو سونگ نے فرم کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ عظیم دیوار چین اثاثہ منیجمنٹ مارکیٹ نوعیت کی منیجمنٹ اور جدید کارپوریٹ سسٹم کے تحت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ۔

نئی جوائنٹ سٹاک کمپنی کارجسٹر سرمایہ 43.15بلین یوآن(6.26بلین امریکی ڈالر) ہے ۔ کمپنی کے 97فیصد حصص وزارت خزانہ ، دو فیصد قومی کونسل برائے سماجی سیکیورٹی فنڈ اور ایک فیصد چین کی لائف انشورنس کمپنی کی ملکیت ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وقت عظیم دیوار کے بینکنگ وسیکیورٹیز سے لیکر ٹرسٹ ولیزنگ تک 11ذیلی ادارے ہیں ۔ نومبر کے اواخر تک منیجمنٹ کے تحت کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت 644.7بلین یوآن تھی جبکہ مجموعی اثاثوں کی مالیت 56.9بلین یوآن ہے ۔

1999میں چین نے 4ایسٹ منیجمنٹ کمپنیاں ،سنڈا،ہوارونگ،گریٹ وال اور اورینٹ کے نام سے قائم تھیں تاکہ ملک کے چار بڑے سرکاری ملکیت بینکوں کے ٹاکز اثاثوں سے نمٹا جا سکے اور ان بینکوں کو مارکیٹ نوعیت کے مالیاتی اداروں میں تبدیل کیا جا سکے ۔ ان چاروں کمپنیوں نے 2006میں ٹاکز اثاثوں سے نمٹنے کا سرکاری طور پر تفویض شدہ کام مکمل کر لیا اور اس کے بعد سے جوائنٹ سٹا کمپنیوں میں فرموں کی تشکیل نو کا ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے ۔ 2010میں سنڈا کی دوبارہ تشکیل نو کر کے اسے جوائنٹ سٹاک فرم بنا دیا گیا اس کے بعد 2010میں ہوارونگ اورامسال اگست مین اورینٹ کو جوائنٹ سٹاک فرم میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ سنڈا اور ہوارونگ دونوں ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج پر فہرست میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :