چین کا مشہور بودھ پہاڑ ’’سمارٹ ‘‘ٹورازم پروگرام شروع کرے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

ٹائییوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) مائونٹ ہوٹائی نے جس شمار چین کے چار مقدس بودھ پہاڑوں میں ہوتا ہے نے مائونٹ ہوٹائی کے گردونواح میں سمارٹ ٹورازم سروس شروع کرنے کے لئے شان شی کیبل وبراڈ کاسٹنگ انفارمیشن نیٹ ورک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ بات پر نظارہ علاقے کی منیجمنٹ کمیٹی نے اتوار کو یہاں بتائی ہے ۔

4.5ملین یوآن (650000)امریکی ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری کے ساتھ ’’سمارٹ مائونٹ ہوٹائی‘‘نام والے اس نام کے تحت نیٹ ورک سسٹم فراہم کرنے والی مفت وائی فائی سروسز فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس میں اینٹیلی جنس وائس گائیڈ، ٹکٹ بکنگ کے علاوہ سیاحوں کے لئے ہوٹل اور ریستوران کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں ۔ صوبے کے سمارٹ ٹورازم کو فروغ دینے کے منصوبے کے طور پر اس پروگرام کے تحت مائونٹ ہوٹائی سیاحوں کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔

2009میں یونیسکو کی عالمی ورثہ فہرست میں شامل کیا جانے والا مائونٹ ہوٹائی پہلی صدی اور بیسوی صدی کے اوائل کے درمیان تعمیر کئے جانے والے قریباً پچاس بودھ مندروں کا مرکز ہے ۔ یہ جگہ صوبائی دارالخلافہ ٹائی یوآن سے 230کلومیٹر دور صوبہ شان شی کے شہر شن جو کی کائونٹی ہوٹائی میں واقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :